سیالکوٹ:یونین کونسل میانی میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر

سیالکوٹ:یونین کونسل میانی میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر

ستھرا پنجاب پروگرام کے عملہ اور ورکرز نے پروگرام بری طرح ناکام بنادیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اربوں روپے کا بجٹ رکھنے والا ستھرا پنجاب بری طرح ناکام، یونین کونسل میانی میں کوڑے کے ڈھیر، بدبو سے اہل علاقہ کا جینا محال، متعدد بار شکایات کے باوجود کوڑا کرکٹ نہ اٹھا یا جاسکا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب کے ویژن کو ستھرا پنجاب پروگرام کے عملہ اور ورکرز نے بری طرح ناکام بنادیا ، ستھرا پنجاب کے اہلکاروں نے سیالکوٹ کو گندگی میں تبدیل کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھراپنجاب پروگرام صرف کاغذات میں کامیاب، گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو نے شہریوں کا جینا محال کردیا ۔ ستھرا پنجاب کا عملہ سپروائز کی ملی بھگت سے فیکٹریوں او ر گھروں میں کام کرنے کی ترجیح دینے لگے جس کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا بر ا حال ہے ۔ شہریوں کا کہناہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود ستھرا پنجاب کے عملہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، شہریوں نے صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے میانی سمیت متعدد علاقوں میں فوری صفائی آپریشن کیا جائے اور صفائی کے نظام کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کرکے بلاامتیاز عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...