وزیرآباد میں ستھرا پنجاب کا صفائی آپریشن مزید وسیع

وزیرآباد میں ستھرا پنجاب کا صفائی آپریشن مزید وسیع

مین روڈ، شاہراہوں اور گلی محلوں کے بعد قبرستانوں میں بھی صفائی کا آغاز

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد میں ستھرا پنجاب کا صفائی آپریشن مزید وسیع،مین روڈ شاہراہوں اور گلی محلوں کے بعد قبرستانوں سمیت مختلف مقامات پر صفائی کا آغاز ،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ اور فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیرآباد میں ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بناتے ہوئے شہر کی سڑکوں، شاہراہوں اور مین روڈز کے بعد اب قبرستانوں ،ریلوے سٹیشن ہسپتالوں میں بھی صفائی کا آغاز کیا جا چکا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی کے کام کی نگرانی اور جائزہ لے رہی ہیں جبکہ عملہ شہر کے مختلف حصوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے میں مصروف ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی کے اس عمل کو مرحلہ وار شہر کے تمام علاقوں تک وسعت دی جا رہی ہے ۔ بہت جلد وزیرآباد کے تمام گلی محلوں، قبرستانوں اور دیگر علاقوں کو صاف ستھرا، منظم اور جاذبِ نظر بنانے کیلئے صفائی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔شہریوں نے صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صفائی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...