پولیس کی کارروائی، مویشی چور گینگ اور4رکنی ڈاکو گروہ گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چور گینگ اور ڈاکوؤں کے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ صدر سمندری پولیس نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سراغ لگا کر کارروائی کی اور شوکت علی اور گل باز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے انور علی کے گھر کے باہر سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا بکرا اور بکری چوری کرکے فرار ہو گئے تھے ۔دوسری کارروائی میں تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر آصف سے نقدی چھین لی تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان علی رضا، عدیل، ہارون اور شاہ جہاں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے دیگر وارداتوں اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments