گجرات:سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے حوالے سے اجلاس

گجرات:سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے حوالے سے اجلاس

اکتوبر اور نومبر میں تمام اداروں میں ایونٹس کا انعقاد کیا جا ئے گا:فاروق اعظم

گجرات(سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فاروق اعظم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور فوکل محکموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 کیلئے منصوبہ بندی، رجسٹریشن، کوآرڈینیشن اور ایونٹس کے انعقاد پر غور کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گجرات راحیل باجوہ اور دیگر افسر موجود تھے ۔سی ایم پنجاب یوتھ گیمز دنیا کا سب سے بڑا اسپورٹنگ ایونٹ ہے جسے حکومت پنجاب تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی بحالی، نوجوانوں کی شمولیت، ٹیلنٹ کی تلاش، بہترین کارکردگی کے فروغ اور نئی نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے منعقد کر رہی ہے ۔اس ایونٹ میں مڈل اسکولز، ہائی اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور خصوصی افراد کے مقابلے شامل ہوں گے ۔ شرکت کے لیے سرکاری و نجی ادارے ، نان فارمل اسکولز، لیبر سکولز، سپیشل ایجوکیشن اسکولز، دینی مدارس، ٹیوٹا اور یونیورسٹیز کو شامل کیا گیا ہے ،اکتوبر اور نومبر میں تمام اداروں میں ایونٹس کا انعقاد کیا جا ئے گا۔ رجسٹریشن کا آغاز 9 ستمبر تا 31 ستمبر جاری ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن کا عمل شفاف اور بروقت مکمل کیا جائے ، کھیلوں کے انعقاد کے دوران بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...