چودھری شجاعت لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کنجاہ کا افتتاح

چودھری شجاعت لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کنجاہ کا افتتاح

دیکھ بھال اور سہولیات کو برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دی جائیگی:سالک حسین

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے چودھری شجاعت حسین لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کنجاہ کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی، اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون بھی موجود تھے ۔ سالک حسین نے کہا کہ کنجاہ کی بڑھتی آبادی کے پیش نظر خواتین اور بچوں کے لیے ایسی تفریحی اور صحت مند سرگرمیوں کی سہولت کی اشد ضرورت تھی جہاں بچے کھیل کود اور تفریح کر سکیں جبکہ خواتین بھی واک اور ورزش کے ساتھ معیاری وقت گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پارک کی دیکھ بھال اور سہولیات کو برقرار رکھنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔پارک میں واکنگ ٹریک، خوبصورت لان، بیٹھنے کے لیے بینچز، آؤٹ ڈور گیزبوز، بچوں کے لیے مختلف جھولا جات، فاؤنٹین، لائٹنگ، لائبریری اور دیگر تفریحی و عوامی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پارک میں خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں جبکہ مردوں کے لیے رات 12 بجے سے صبح 5 بجے اور دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک اوقات مقرر ہیں۔ خواتین کوصبح 5 بجے سے دوپہر 3 بجے تک پارک استعمال کرنے کی سہولت ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...