گجرات:منشیات فروشی میں ملوث سی سی ڈی اہلکار گرفتار

 گجرات:منشیات فروشی میں ملوث سی سی ڈی اہلکار گرفتار

کا نسٹیبل رضوان اوورسیز پاکستانیوں کو منشیات سمگلنگ کرنیوالے گروہ میں شامل تھا

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات سی سی ڈی کی ناک کے نیچے منشیات فروشی کا دھندہ ،سی سی ڈی ایس ایچ او کا کار خاص کانسٹیبل منشیات فروشی میں ملوث نکلا،کانسٹیبل رضوان عرف جانی گجر کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد کر لی گئی ، منڈی بہاؤ الدین میں اوورسیز پاکستانیوں کو منشیات سمگلنگ کرنیوالے گروہ میں شامل تھا،سی سی ڈی ذرائع کے مطابق منڈی بہا ئو الدین سی سی ڈی نے کانسٹیبل رضوان گرفتار کیا ، ملزم کی جانب سے منڈی بہا ئو الدین اور ملحقہ اضلاع میں اوورسیز پاکستانیوں کو فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،سی سی ڈی کی جانب سے دیگر کرداروں کی نشاندہی کی کوشش جاری ہے ۔ کانسٹیبل 12سال سے پنجاب پولیس،گزشتہ دو سال سے سی سی ڈی گجرات تعینات ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...