دودھ اور دہی مزید مہنگے ، شہریوں کا قیمتوں پر قابو پانے کا مطالبہ
سیلاب کے باعث مویشیوں کو نقصان پہنچا دودھ کی پیداوار متاثر ہوئی :دکاندار
چناب نگر (نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد دودھ 220 روپے فی لیٹر جبکہ دہی 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے ، جبکہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔دکانداروں کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ، جس سے دودھ کی پیداوار متاثر ہوئی اور قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے ۔شہری حلقوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ، دہی اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments