سیالکوٹ :وکلا کیخلاف مقدمات پر احتجاج ، عدالتی بائیکاٹ
کچہری میں پولیس کے عدالتوں میں داخلے کا بائیکاٹ بھی جاری رکھا جائیگا:وکلا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وکلا نے سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت تمام ججوں کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر سعید بھلی ایڈووکیٹ و سابق سیکرٹری بار و وکلاء کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خلاف احتجاجا عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، وکلاء نے عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا، وکلاء کے مطابق بار کے صدر سمیت وکلاء کے خلاف سیاسی عداوت پر مقدمات درج کرکے ان کے چھاپوں کے دوران پولیس نے بدمعاشی کی، وکلاء نے مقدمات کے اخراج تک عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ عرفان اﷲ وڑائچ نے کہا وکلاء کے خلاف درج کیے گئے مبینہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات فوری طور پر خارج کیے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وکلاء کیخلاف ہونیوالی کارروائیوں کا فوری ازالہ کیا جائے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا احتجاج جاری رہے گا، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے جبکہ سیالکوٹ کچہری میں پولیس کے عدالتوں میں داخلے کا بائیکاٹ بھی جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments