گجرات:تشہیر کیلئے 4 شاہراہیں منتخب ،سکرینیں نصب ہونگی

گجرات:تشہیر کیلئے 4 شاہراہیں منتخب ،سکرینیں نصب ہونگی

ایک ماہ میں سکرینیں نصب اور بجلی کی محفوظ وائرنگ کی جائیگی :پی ایچ اے حکام

گجرات (نامہ نگار )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) گجرات نے شہر میں جدید طرز کی ایڈورٹائزمنٹ کیلئے اہم پیشرفت کرتے ہوئے شہر کی چار بڑی شاہراہوں کا انتخاب کرلیا جہاں سڑکوں کے مختلف پولز پر جدید ایل ای ڈی سکرینیں نصب کی جائیں گی۔پی ایچ اے حکام کے مطابق ایل ای ڈی ایڈورٹائزمنٹ سسٹم کے لیے جی ٹی روڈ، گلزار مدینہ روڈ، کورٹ روڈ اور رحمن شہید روڈ کو منتخب کیا گیا ہے ۔ ایل ای ڈی ایڈورٹائزمنٹ کے ٹھیکے کے لیے ٹینڈر پی ایچ اے دفتر میں کھولا گیا جس میں چار پارٹیوں نے حصہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے راشد چٹھہ نے بتایا کہ کامیاب ٹھیکیداروں کو جلد ورک آرڈر جاری کردیا جائے گا، جس کے بعد انہیں ایک ماہ کا گریس پیریڈ دیا جائے گا۔ اس دوران مقررہ پولز پر ایل ای ڈی سکرینیں نصب کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی مناسب اور محفوظ وائرنگ کا مکمل نظام بھی تیار کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...