مقامی حکومتوں کے نظام کی بحالی ، انتخابات کا مطالبہ

مقامی حکومتوں کے نظام کی بحالی ، انتخابات کا مطالبہ

صرف نئے صوبوں کا قیام حکمرانی سے متعلق مسائل حل نہیں کر سکتا:مقررین

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پنجاب میں منتخب مقامی حکومتوں کے نظام کی بحالی کیلئے قائم اتحاد میں منتخب مقامی حکومتوں کے مستقبل، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق جاری بحث اور پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کے امکانات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں آئینی اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے پنجاب میں مقامی حکومتوں کے اداروں (LGIs) کے انتخابات کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے پنجاب میں حکمران سیاسی جماعت کی جانب سے مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاریوں سے متعلق میڈیا رپورٹس اور مقامی حکومتوں میں خواتین سمیت کمزور اور محروم طبقات کی مؤثر نمائندگی یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی گفتگو کی۔بیداری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اتحاد کے کوآرڈینیٹر ارشد محمود مرزا نے کہا کہ بنیادی مسئلہ عوام اور فیصلہ سازی کے اداروں کے درمیان بڑھتا ہوا فاصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کرنے والے فیصلوں میں ان کی رائے ، ضروریات اور پالیسیوں کے اثرات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔ارشد محمود مرزا نے کہا کہ صرف نئے صوبوں کا قیام حکمرانی سے متعلق مسائل حل نہیں کر سکتا، جب تک گورننس اور عوامی شرکت سے متعلق بنیادی مسائل کو بھی حل نہ کیا جائے ۔ انہوں نے منتخب مقامی حکومتوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتیں عوام کے ووٹ سے منتخب ہوں اور انہیں مقامی سطح پر فیصلے کرنے اور ان پر عمل درآمد کے لیے مؤثر اختیارات د ئیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...