ایک ماہ میں 45ہزار ٹریفک چالان ،7کروڑ سے زائدجرمانہ
سروسز ،جی ٹی روڈ پر غیرقانونی کار شو رومز کیخلاف کارروائیاں بڑھانے کا فیصلہ
گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس چیئرمین ڈی سی سی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور کو چیئرمین کرنل فیضان احمد نے صدارت کی اجلاس میں پی ایچ اے ، تعلیم، ہیلتھ، ماحولیات، ایف بی آر، کسٹم، ٹریفک پولیس، موٹروے پولیس، ہائی ویز پولیس، چیف افسر میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز، سول ڈیفنس، گیپکو، انڈسٹریز، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت دیگر محکموں کے نمائندہ افسر وں نے فورم کو ماہانہ کارروائیوں بارے بریفنگ دی۔ محکموں کے افسر وں نے بریفنگ دیتے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر 45 ہزار 379 چالان ، 7 کروڑ 33 لاکھ 95 ہزار 500 روپے جرمانہ 36 مقدمات کا اندراج 1228 گاڑیوں کو بند کردیا ۔غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف 47 کارروائیاں کی گئیں، 7 پٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا ۔ محکمہ ماحولیات کی طرف سے انڈسٹریل یونٹ اور بھٹوں کے خلاف 301 کارروائیاں ، 44 سیل ، 25 مسمار اور 30 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ،محکمہ کسٹم کی طرف سے 18 کروڑ 08 لاکھ 20 ہزار 457 کی گاڑیاں، ممنوعہ سگریٹ، ویپس ودیگر اشیا ضبط کی گئی۔محکمہ ایکسائز کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی، پروفیشنل ٹیکس، ٹیکس آن ہائی ویز، موٹر ٹیکس، لگژری گھروں پرعائد ٹیکس کی ریکوری، مدارس کی رجسٹریشن، سروس روڈز جی ٹی روڈ پر قائم غیرقانونی کار شو رومز کیخلاف کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments