چیمہ کالونی ڈسپوزل روڈ عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
گڑھوں کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات،حادثات معمول
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیمہ کالونی ڈسپوزل روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، سڑک پر جگہ جگہ بننے والے گہرے کھڈوں کے باعث موٹر سائیکل سواروں سمیت دیگر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متعدد افراد کے گر کر زخمی ہوچکے ہیں۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے جبکہ صفائی ورکرز کو صفائی ستھرائی کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے علاقہ مکین بھی پریشان رہتے ہیں۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چیمہ کالونی ڈسپوزل روڈ کی فوری تعمیر و مرمت کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments