حافظ آباد:چیف منسٹر پنجاب یوتھ گیمز کیلئے نوجوانوں کو رجسٹریشن کی ہدایت
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب یوتھ گیمز نوجوان طلبا و طالبات کے لیے کھیلوں کے فروغ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے کھیلوں کے اس میگا ایونٹ کے انعقاد کا مقصد طلبا و طالبات کھلاڑیوں میں صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دینا ہے ۔سرکاری و نجی سکولوں،کالجز اور مدارس کے منتظمین،اساتذہ اس سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میں شمولیت کیلئے زیادہ سے زیادہ بچوں کی رجسٹریشن کر ائیں تاکہ انہیں سکول،تحصیل،ضلع،ڈویژن اور صوبائی سطح پر کھیلنے کا موقع مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments