اہداف حاصل کرلئے ،الیکشن پراسس مکمل :صدر گجرات چیمبر

اہداف حاصل کرلئے ،الیکشن پراسس مکمل :صدر گجرات چیمبر

ایسے ریکارڈز سیٹ کیے ہیں جو آنیوالے ممبران کیلئے مثال ہونگے :اجلاس سے خطاب

گجرات (سٹی رپورٹر، نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بارہواں ایگزیکٹو باڈی اجلاس احمد حسن صدر گجرات چیمبر کے زیر قیادت منعقد ہوا۔ حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر، اکرام افضل بٹ سینئر نائب صدر، منیر پشاوری سابق صدر و ایگزیکٹو ممبر و دیگر نے شرکت کی ۔ ہاؤس نے حاجی ناصر محمود کی بھاوج، یوسف محمود ترہنگی کی چچی ، ایران، شام، کشمیر، فلسطین کے مسلمانوں کیلئے دعائے خیر اورسکیورٹی فورسز کے جوانوں اور پاکستان کی سلامتی کی دعا کی ، ہاؤس سے نئی ممبرشپ کی منظوری لی گئی۔ صدر احمد حسن نے کہا کہ الیکشن پراسس اچھے طریقے سے مکمل ہو گیا ، تمام پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں ، اس کا کریڈٹ میں پوری ایگزیکٹو باڈی، اپنی پوری قیادت، اپنے گروپ لیڈر اور سپریم کونسل کے تمام ممبران کو دیتا ہوں ، ہم نے ایسے ریکارڈز سیٹ کیے ہیں جو آنے والے وقتوں میں ممبران اور آگے آنے والوں کے لیے ایک مثال اور لانگ ٹرم فیسلٹیشن کا ذریعہ بنیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...