تما م عہدے اور حکومتیں عارضی ہیں:پیر داؤد رضوی

تما م عہدے اور حکومتیں  عارضی ہیں:پیر داؤد رضوی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ دارالاسلام میں خطبئہ جمعۃ المبارک دیتے ہوئے کہا کہ تما م عہدے اور حکومتیں عارضی ہیں جبکہ غوثِ اعظم شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی حکومت قیامت تک رہے گی۔

،900 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی غوثِ پاک کے مزار پر بغداد شریف میں عقیدت مندوں کا ہجوم دن رات فیوض و برکات حاصل کرنے میں مصروف ہے ۔ آج کوئی حکومت لینے کے چکر میں اور کوئی حکومت گرانے میں مصروف ہے جبکہ اولیا اللہ ہمیشہ ہی سرفراز و کامیاب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...