دہشتگردی کیخلاف افواج کی قربانیاں قابل تحسین :رفیق نعیم
تمام مکاتبِ فکر کو ملک میں امن و سلامتی کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرمین پاکستان امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ محمد رفیق نعیم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، وطن عزیز کے دفاع اور امن و استحکام کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ہمارے سر کا تاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں ، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔صاحبزادہ رفیق نعیم نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار امن کے لیے قومی یکجہتی، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تمام مکاتبِ فکر اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملک میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments