رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ:ڈاکٹرز و عملہ کی کمی،ادویات کی قلت،مریض علاج کیلئے دربدر
40 سے زائد دیہات کے مکین سہولت نہ ملنے پر پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتالوں میں مہنگا علاج کرانے پر مجبور،ڈیجیٹل ایکسرے اور الٹرا سائونڈ مشینیں بھی موجود نہیں،ہمیں بھی مشکلات ہیں :انچارج
گلیانہ (نامہ نگار )علاقہ بھر کا سب سے بڑا رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ ڈاکٹر ز اور عملہ کی کمی ،ادویات کی قلت ،بنیادی سہو لیات کے فقدان کے با عث 40 سے زائد دیہات کے مکین علاج معالجہ کی سہولت نہ ملنے پر پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق ملکہ اور گردونواح کے 40 سے زائد دیہات کے لاکھوں مکینوں کیلئے واحد سرکاری علاج گاہ ڈیجیٹل ایکسرے مشین ، ڈیجیٹل الٹراساؤنڈ،سپیشلسٹ ڈاکٹر، ڈینٹل سرجن اور دیگر سہولیات سے محروم ہے جبکہ سنٹر میں صرف 2 ڈاکٹر موجود ہیں، نرسنگ سٹاف کی بھی شدید قلت ہے ۔ ہسپتال کی بلڈنگ حال ہی میں نئی تعمیر تو کر دی گئی لیکن سہولیات کا فقدان جوں کا توں ہے ۔ شہریوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ، وزیر صحت سلمان رفیق، ڈی سی نور العین قریشی صورتحال کا نوٹس لیں اور علاج کی سہو لیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔ انچارج رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ ڈاکٹر اورنگ زیب اعوان کا کہنا ہے کہ عملہ کی کمی اور سہولیات کا نہ ہونا ہمارے لئے بھی باعث دشواری بن رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments