پارکنگ سٹینڈز مافیا بے لگام،زائد وصولی پر احتجاج
سیالکوٹ میں ہسپتالوں ، بینکوں ، تعلیمی اداروں ، ہوٹلوں کے اندر اور باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز قائم،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چوری کی وار داتیں
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر اقبال میں پارکنگ سٹینڈز مافیا بے لگام ہو گیا ، اوورچارجنگ اور انتظامیہ کی جانب سے چشم پوشی اختیار کرنے پر اہلیان سیالکوٹ سراپا احتجاج بن گئے ، بڑھتی لاقانونیت پر حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ سیالکوٹ میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز قائم ہو چکے ہیں ،پارکنگ سٹینڈز کی آڑ میں غنڈہ صفت عناصر شہریوں شہریوں کا استحصال کر ر ہے ہیں، ہسپتالوں ، بینکوں ، تعلیمی اداروں ، ہوٹلوں کے اندر اور باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز مافیا متحرک ہو چکا ہے ۔ پارکنگ سٹینڈز پر بیٹھے بد اخلاق عملے کی جانب سے اوورچارجنگ کی جا رہی ہے ، موٹر سائیکل کے 20روپے فی پرچی کی بجائے 50روپے تک وصول کر رہے ہیں جبکہ کارکے 30روپے کے بجائے 100روپے وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں کو پارکنگ میں فری بیٹھنے بھی نہیں دیا جاتا ،پارکنگ سٹینڈز کی آڑ میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چوری بھی معمول بن چکی ہے ۔ناجائزپارکنگ سٹینڈ کی وجہ سے مجاہد روڈ، چوک علامہ اقبال ،پیر س روڈ، کچہری روڈ، خادم علی روڈ، شہاب پورہ روڈ، کشمیر روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ۔علاوہ ازیں سول ہسپتال ڈسکہ میں پارکنگ کے نام پر شہریوں سے مقررہ کردہ رقم سے زائد پیسے وصول کرنے پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments