جامکے چٹھہ:ایل پی جی مہنگی فروخت، ادارے خاموش تماشا ئی
جامکے چٹھہ (نامہ نگار) ایل پی جی مہنگے داموں فروخت، صارفین پر یشان ، متعلقہ ادارے خاموش تماشا ئی بن گئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گھریلو استعمال کے لیے ایل پی جی سلنڈر اور کھلی گیس مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کا نوٹس لینے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔شہریوں کے مطابق جامکے چٹھہ میں قدرتی گیس کی عدم فراہمی کے باعث لوگ ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں مگر دکاندار من مانے نرخ وصول کرکے صارفین کا استحصال کر رہے ہیں۔ غریب اور سفید پوش طبقے کے لیے ایل پی جی کی بڑھتی قیمتیں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، اوگرا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments