ریجنل ایڈوائزر وفاقی محتسب کل حافظ آباد میں عوامی شکایات سنیں گے
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)غلام سرور ایسوسی ایٹ ایڈوائزر آفس آف وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ بدھ کو 10 بجے حافظ آباد میں ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس میں اے ڈی سی آر کے کمرے میں وفاقی محکموں کیخلاف عوامی شکایات سنیں گے۔
اس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔ بیشتر شکایات گیپکو، ایف آئی اے، این سی سی آئی اے، ایچ ای سی سٹیٹ لائف انشورنس اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments