سیالکوٹ:نا قص صفائی ستھرائی پر ایک افسر فارغ ، 2 معطل

سیالکوٹ:نا قص صفائی ستھرائی پر ایک افسر فارغ ، 2 معطل

کوڑے کی موجودگی پر ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی:ڈپٹی کمشنر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے تحصیل سیالکوٹ اور سمبڑیال کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ میں مواضع ہڑر، بھڑتھ اور بھوتھ جبکہ سمبڑیال سٹی اور بھوپالوالہ میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران مختلف مقامات پر نالیوں کی صفائی نہ ہونے اور کوڑے کے ڈھیروں کی موجودگی پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسر وں و عملہ کو صفائی کے معیار میں فوری بہتری لانے کی ہدایت کی۔ناقص کارکردگی پر ڈسٹرکٹ منیجرکی سرزنش کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایک فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر کو ناقص کارکردگی پر ملازمت سے فارغ اور دو فیلڈ مانیٹرنگ افسر وں کو معطل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، صفائی میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فیلڈ میں جاری صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور نالیاں، گلیاں اور دیگر عوامی مقامات صاف نہ ملنے پر متعلقہ عملہ جوابدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوڑے کے ڈھیروں کی موجودگی پر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ ناقص کارکردگی پر عہدوں سے فارغ کرنے کا عمل جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...