منڈی بہاؤالدین : کزن کی شادی کیلئے یونان سے آنیوالا قتل
افتخار کو راستے میں روک کو ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا ، ہسپتال میں دم توڑ گیا
منڈی بہاؤالدین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )چار سال بعد یونان سے کزن کی شادی میں شرکت کیلئے وطن واپس آنے والا نوجوان کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا ۔ پولیس اور اہل خانہ کے مطابق 38سالہ افتخار 4سال سے یونان میں مقیم تھا اور کزن کی شادی میں شرکت کیلئے چند روز قبل پاکستان آیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ افتخار سیلون سے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں مبینہ طور پر ملزموں نے روک لیا اور ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا شدید زخمی حالت میں افتخار کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔مقتول 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور 3بچوں کا باپ تھا ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ چند روز قبل یونان میں فریقین کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کو قرار دیا جا رہا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر د ئیے ۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزموں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments