وزیرآباد:مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس نے فٹبال میچ جیت لیا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رائل فٹ بال کلب ویروکی چیمہ اور مسلم ہینڈز فٹ بال کلب کے درمیان ہفتہ وار مقابلوں کی سیریز کے سلسلہ میں دوستانہ فٹ بال میچ مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں واقع محمد رشید فٹ بال کلب گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔
مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس کی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے گرفت مضبوط رکھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ 6-0 سے نام کر لیا۔ مہمان خصوصی افتخار احمد بٹ اور سید ضمیر کاظمی تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments