بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جہدوجہد جاری رہیگی :مجسم زرخیز

 بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جہدوجہد جاری رہیگی :مجسم زرخیز

سیاسی اختلاف جمہوریت کا حصہ ،احترام ، برداشت اور مکالمے کو فروغ دینا چاہیے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قائد عمران خان نے ہمیں صرف سیاست نہیں، حق، خودداری اور آزادی کیلئے ڈٹ جانا سکھایا،قوم کپتان کی سالگرہ پر ایک ہی عہد دہراتی ہے عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی ،عمران خان نے ملکی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا اور اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران مختلف نشیب و فراز کا سامنا کررہے ہیں ،عمران خان کی سیاسی سرگرمیوں نے ملک کے سیاسی منظرنامے پر گہرے اثرات مرتب کیے۔

سیاسی اختلاف جمہوری معاشرے کا حصہ ہے تاہم تمام سیاسی قوتوں کو باہمی احترام، برداشت اور مکالمے کو فروغ دینا چاہیے۔ ملک کو درپیش معاشی، سیاسی اور سماجی مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر سنجیدہ اور مثبت کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بہتر مستقبل، روزگار اور بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔ اس موقع پر صدر بار سعید احمد بھلی، سابق سیکرٹری بیرسٹر ملک جمشید غیاث اور وکلا بڑی تعداد میں موجود تھے ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک میں جمہوری اقدار، سیاسی برداشت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...