محمود بشیر ورک نے شرافت کی سیاست کی : بلال تارڑ
والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کا مشن اپنائوں گا :راشد محمود
راہوالی (نامہ نگار)حلقہ این اے 77کے سب سے زیادہ ووٹوں والے قصبہ راہوالی کے عوام کا مسلم لیگ ن سے دیرینہ تعلق ہے یہی وجہ تھی کہ ہر الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے محمود بشیر ورک کو 6بار ایم این اے کامیاب کر ایا تھا۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے وارڈ نمبر 6بلو بٹ ہاؤس راہوالی میں ضمنی انتخات مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری راشد بشیر ورک ایڈووکیٹ، حاجی خالد پرویز بلو بٹ کی طرف سے منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ محمود بشیر ورک نے تھانہ ، کچہری اور پٹوارخانہ کی سیاست کرنے کے بجائے اسمبلی میں ملکی مسائل اور قانون کی بات کی اور اپنے حلقہ میں شرافت، بردباری کی سیاست کو پروان چڑھایا۔ امیدوار قومی اسمبلی راشد بشیر ورک نے خطاب میں کہا کہ یہ حلقہ این اے 77خصوصاً راہوالی کے عوام نے ہمیشہ ان کے والد سے پیار کیا وہ بھی والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کا مشن اپنائیں گے اور مسلم لیگ ن کے انقلابی منشور ملک و قوم کی خدمت پر عمل کرنے کیلئے اپنے قائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز کے اعتماد پر پورا اترینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments