مرے کالج سیالکوٹ میں سو لر سسٹم، ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح

مرے کالج سیالکوٹ میں سو لر سسٹم، ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح

ہو نہار طلبہ و طالبات میں سکالرشپس تقسیم،صوبائی وزیر کا اردو بلاک بنانے کا اعلان

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار انڈرگریجویٹ سکالرشپ کے تحت طلبہ و طالبات میں سکالرشپس تقسیم کیں جبکہ کالج میں 60 کلوواٹ سولر سسٹم اور ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کالج میں اردو بلاک تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منشا اﷲ بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے اور باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام کا مقصد ذہین اور مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

صوبائی وزیر نے سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور بالخصوص پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ،حکومت پنجاب اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ مالی وسائل کی کمی کسی بھی ذہین اور محنتی طالبعلم کی تعلیمی راہ میں رکاوٹ نہ بنے ۔ گورنمنٹ مرے گریجویٹ کالج میں 60 کلوواٹ سولر سسٹم کی تنصیب سے ادارے کے توانائی کے اخراجات میں کمی اور تعلیمی ماحول میں بہتری آئے گی جبکہ ڈے کیئر سنٹر سے کالج کے خواتین اساتذہ اور عملے کو سہولت میسر ہوگی۔ انہوں نے کالج میں اردو بلاک تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...