اساتذہ سے ملکر سرکاری اداروں میں معیار تعلیم بہتر بنا ئیں گے:ڈپٹی کمشنر

اساتذہ سے ملکر سرکاری اداروں میں معیار تعلیم بہتر بنا ئیں گے:ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا ہے کہ اساتذہ ان کے دل کے بہت قریب ہیں اور سرکاری تعلیمی اداروں میں معیارِ تعلیم کو مزید بہتر اور مثالی بنانے کیلئے اساتذہ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسر وں کے ساتھ مل کر بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی بطور استاد فرائض سرانجام دے چکے ہیں جس پر انہیں فخر ہے اور وہ اساتذہ کی محنت، لگن اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول اقبال، گوجرانوالہ میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے ضلع گوجرانوالہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرد و خواتین اساتذہ میں سرٹیفکیٹ اور میڈلز تقسیم کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...