نرخ نامہ نظر انداز ، سبزی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
200 روپے کلو سے کم پر کو ئی سبزی نہیں ،منڈی سے مہنگی مل رہی :دکاندار
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں سبزی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،سبزی فروش سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز کر کے من مانے نرخ پر سبزی فروخت کر رہے ہیں ۔ مٹر 600روپے ،ٹینڈے 400روپے ،ادرک 450روپے ، لہسن 450روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہونے لگا جس کے باعث عام آدمی کیلئے سبزی خریدنامشکل ہو گیا ، 200 روپے کلو سے کم پر کو ئی سبزی دستیاب نہیں ۔ گوجرانوالہ میں سبزی فروشوں کی من مانیاں جاری ،سرکاری ریٹ لسٹ نظر اندازکر دی۔ ٹماٹر کی سرکاری ریٹ لسٹ پر قیمت 130روپے ہے لیکن دکاندار 200روپے کلو فروخت کر رہے ہیں۔
اسی طرح ادرک 450روپے ،لہسن 450روپے ،کریلے 300روپے ،بھنڈی 250روپے شملہ مرچ 400روپے ،مٹر 600روپے ،ٹینڈے 400روپے ،کدو 200روپے ،پیاز 200روپے ،شلجم200روپے ،گوبھی 250 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ریٹ لسٹ پر سبزی کی جو قیمت لکھی ہوتی ہے دکاندار اس ریٹ پر سبزی فروخت نہیں کر رہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں سبزی منڈی سے جس حساب سے سبزی ملتی ہے اس کے مطابق فروخت کر رہے ہیں جبکہ سبزی فروشوں نے لانگ مارچ کی وجہ سے راستوں کی بندش سے قیمتوں میں مزید اضافہ کا عندیہ دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments