بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، نظام زندگی مفلوج

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، نظام زندگی مفلوج

بو سیدہ ٹرانسفارمر ز کی تبدیلی یا اپ گریڈیشن کے دعوے دھرے رہ گئے ،کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں بحران کا شکار،دنیا کی مہنگی ترین بجلی خرید نے کے با وجود نہیں ملتی :صارفین

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کے باعث صنعتی و تجارتی حب گوجرانوالہ میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس نے نہ صرف گھریلو زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا بلکہ کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں بھی بحران کا شکار ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں بجلی صارفین پہلے ہی دنیا کی بلند ترین قیمتوں پر بجلی خریدنے پر مجبور ہیں مگر دوسری طرف گیپکو کے اعلیٰ افسر زمینی حقائق سے لاتعلق ہو کر صرف دفاتر تک محدود ہو چکے ہیں اور مسائل حل کرنے میں ناکام ہے ، افسر کی اس عدم توجہی کا خمیازہ صارفین کو بھگتنا پڑ رہا ہے کیونکہ شہر اور صنعتی علاقوں میں نصب بوسیدہ، پرانے اور اوور لوڈ ٹرانسفارمرز کو تبدیل کرنے کے تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ بیشتر علاقوں میں نصب ٹرانسفارمرز کی کارآمد مدت نیپرا اور وزارتِ پاور ڈویژن کے قوانین کے مطابق ختم ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں اپ گریڈ یا تبدیل نہیں کیا گیا۔عوامی و تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف گیپکو حکام کی جانب سے ذرائع ابلاغ میں بجلی کی مسلسل فراہمی اور بہتری کے بلند و بانگ دعوے کئے جا رہے ہیں جبکہ  زمینی حقیقت بالکل برعکس ہے ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی بھاری بھرکم بلز اور ٹیکسوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں اور اگر اتنی مہنگی بجلی کے عوض انہیں ریلیف بھی فراہم نہیں کیا جا سکتا تو اس نظام کا کیا فائدہ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...