قوموں کی ترقی میں معیاری تعلیم اور اساتدہ کا کردار اہم :کمشنر
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں منعقدہ ٹیچر ڈے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
استاد صرف کتابی علم منتقل نہیں کرتا بلکہ نئی نسل کی شخصیت سازی، کردار سازی اور مستقبل کی سمت متعین کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں کی کامیابی کے پیچھے معیاری تعلیم اور بہترین اساتذہ کا بنیادی کردار ہوتا ہے ۔ اساتذہ اپنے علم، تجربے ، محنت اور خلوص کے ذریعے طلبہ کو ایک ذمہ دار اور باکردار شہری بنانے میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments