ریسکیو سٹیشن کچہری روڈ پر یونین کونسلز کی سکاؤٹس ٹیموں کے درمیان مقابلے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینٹرل ریسکیو سٹیشن کچہری روڈ پر ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلز کی ریسکیوسکاؤٹس ٹیموں کے درمیان مقابلہ جات کاانعقاد کیاگیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا کہ معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں عام لوگوں کو تربیت فراہم کرنی ہو گی تا کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے مریض کی جان بچانے کیلئے لوگ عملی طور پر کوشش کر سکیں۔ چیلنج میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مریضوں کی درجہ بندی کرنا ، ابتدائی طبی امداد دینا ، آگ لگنے کی صورت میں بروقت کاروائی کر کے آگ کو بجھانا ، بلڈنگ گرنے کی صورت میں مریضوں کی تلاش اور نکالنے کی کوشش کرنا، ڈوبنے والے یا تیز بہاؤ والے پانی میں پھنس جانے والے شخص کو بچانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments