تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کیلئے 30لاکھ روپے کی گرانٹ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پاکستان بار کونسل کی جانب سے تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے لئے 30 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی۔
جنرل سیکرٹری بار سہیل رسول گجر نے احسن بھون ممبر پاکستان بار کونسل سے گرانٹ کا چیک وصول کیا اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قاسم اعجاز سمراء اور مقامی وکلارہنما چوہدری محمد نواز ورک بھی موجود تھے ۔ جنرل سیکرٹری تحصیل بار سہیل رسول گجر نے احسن بھون اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرانٹ وکلا برادری کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے خوش آئند اقدام ہے ،مالی معاونت سے تحصیل بار کے انتظامی امور اور وکلا کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments