گندم کی بہتر پیداوار کیلئے زرعی ماہرین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ
یکم نومبر سے کسانوں کو بیج کو زہر لگانے ،کھادوں کے استعمال سے آگاہی دی جائیگی
تتلے عالی(نامہ نگار )گندم کی بہتر پیداوار کیلئے زرعی ماہرین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تتلے عالی سمیت ضلع بھر میں دھان کی کٹائی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ، کسانوں نے خالی ہونے والے کھیتوں میں گندم کی کاشت کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ، یکم نومبر سے یونین کونسل کی سطح پر تشکیل دی جانے والی ٹیمیں دیہی علاقوں،ڈیروں میں اجتماعات منعقد کرکے بیج کو زہر لگانے ،کھادوں کے استعمال،آبپاشی،جڑی بوٹیوں کے خاتمے اور بہتر پیداوار کیلئے آگاہی اور مفید مشورے دیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments