میڈ اِن گوجرانوالہ ایکسپو جنوری میں لاہور میں ہو گی

میڈ اِن گوجرانوالہ ایکسپو  جنوری میں لاہور میں ہو گی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈ اِن گوجرانوالہ ایکسپو 2027 کے انتظامات اور حکمتِ عملی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

جس میں ایکسپو کے انعقاد کیلئے 22، 23 اور 24 جنوری 2027 کی تاریخیں حتمی کر دی گئیں ،3روزہ ایکسپو لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر ارشد مغل، نائب صدر رانا فرحان اصغر، سابق چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمن، سابق صدر عاصم انیس، سابق سینئر نائب صدور آفاق ایوب اور سعد جمیل عرفانی، سابق نائب صدر اظہر اسلم اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...