گورنمنٹ ہائی سکول بیگ پور، ہیڈ ماسٹر غائب،طلبہ زمین پر

 گورنمنٹ ہائی سکول بیگ پور، ہیڈ ماسٹر غائب،طلبہ زمین پر

اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ ،وائٹ بورڈ خراب، آگ بجھانے والے سلنڈر زائد المیعاد

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کا گورنمنٹ ہائی سکول بیگ پور پر چھاپہ، ہیڈماسٹر غیر حاضر، طلبہ زمین پر بیٹھے ملے ،سکول میں سہولیات کا فقدان، وائٹ بورڈ خراب، کھڑکیوں کے شیشے غائب، آگ بجھانے والے سلنڈر بھی زائد المیعاد نکلے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں احمد اقبال نے گورنمنٹ ہائی سکول بیگ پور کا معائنہ کیا تو ہیڈماسٹر موجود نہیں تھے جبکہ تدریسی عمل شروع ہونے کے باوجود بعض کلاسوں میں طلبہ کی حاضری لگائی جا رہی تھی، معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ سکول میں آگ بجھانے کیلئے نصب سلنڈر زائد المیعاد ہو چکے ہیں جبکہ کلاس رومز کی مناسب تعداد ہونے کے باوجود استاد عبدالمنان نے ایک کلاس کے طلبہ کو کمرے سے باہر زمین پر بٹھا رکھا تھا۔ متعدد کلاس رومز کے وائٹ بورڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کھڑکیوں کے شیشے غائب تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے طلبہ سے نصابی سوالات بھی کیے جن کے وہ تسلی بخش جوابات نہ دے سکے ۔ سکول کی وزٹ لاگ بک کے معائنے سے معلوم ہوا کہ آخری سرکاری دورہ 2023میں کیا گیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر نے معاملات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...