قتل کے مجرم کو عمر قید ،5لاکھ روپے معاوضہ ادائیگی کا حکم

قتل کے مجرم کو عمر قید ،5لاکھ روپے معاوضہ ادائیگی کا حکم

قمیض اتار کر چھت پر سونے سے روکنے پر اعجاز حسین نے انیس کو قتل کر دیا تھا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)معمولی بات پر پیدا ہونے والی رنجش کے نتیجے میں شہری محمد انیس کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ صاحبزادہ نقیب شہزاد نے مجرم اعجاز حسین کو عمر قید کا حکم دیدیا ۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر زبیر احمد نے فیصلہ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وقوعہ سے ایک دو روز قبل اعجاز حسین وغیرہ کے قمیض اتار کر اپنی چھت پر سونے پر انیس نے اعتراض کیا تھا کہ گھر کی خواتین بھی چھت پر آتی ہیں، اس لئے ایسے نہ سویا کریں، اس معاملے پر تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا جس کی رنجش مبینہ طور پر بعدازاں قتل کی واردات کا سبب بنی۔تھانہ صدر گوجرانوالہ میں یکم جون 2025 کو درج ایف آئی آر کے مطابق خان ٹاؤن کوہلو والا میں انیس کو چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد مجرم اعجاز حسین کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 5لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے شرعی ورثا کو ادا کرنے کا حکم سنایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...