تحفظ ختم نبوت کیلئے ہر مسلمان کو تیار رہنا چاہیے :رضا ثاقب

 تحفظ ختم نبوت کیلئے ہر مسلمان کو تیار رہنا چاہیے :رضا ثاقب

مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہوکر فتنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا :پیر احمد فاروق

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مرکزی ادارہ فیضان ابوالبیان کے زیر اہتمام اکیسویں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد، عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی نے کہا ہے کہ قادیانیت اور مرزائیت کوئی اسلامی فرقہ نہیں بلکہ یہ دین اسلام اور وطن عزیز پاکستان کی اساس کو کمزور کرنے ، اندرونی و بیرونی گھناؤنی سازشوں کے تحت تیار کیا گیا ایک فتنہ ہے ، فتنہ قادیانیت کے تحت منصوبہ سازوں کا مقصد امت مسلمہ کے عقیدہ ختم نبوت پر ضرب لگانا اور ملت اسلامیہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے ، انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ہر مسلمان کو پیغام دیا ہے کہ ختم نبوت کا تحفظ کرنے کیلئے ختم نبوت کے کام میں حصہ لینا براہ راست حضور نبی کریم ؐکی خدمت ہے اور ہمیں اس محاذ پر ہمیشہ بیدار اور تیار رہنا چا ہیے ۔پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی نے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کو غفلت کی نیند سے بیدار ہو کر فکری، علمی، عملی اور ہر سطح پر تحفظ ختم نبوت اور دین اسلام کے خلاف ان فتنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اپنی آنے والی نسلوں کو خطرناک سازشوں سے باخبر رکھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے اور تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...