ہملٹن روڈ کی تعمیر ،بنیادی کام مکمل بجلی ، گیس اور دیگر سروسز کی منتقلی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ہملٹن روڈ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں بیس اور سب بیس ورک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بجلی، گیس اور دیگر سروسز کی منتقلی کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی ازسرِنو تعمیر سے شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی، ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments