ڈسکہ سمبڑیال روڈ پر کھلے پٹرول کی فروخت جاری
موترہ (نامہ نگار) ڈسکہ سمبڑیال روڈ پر پابندی کے باوجود ایک مووی میکر کی جانب سے کھلا اور مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے ۔
جامع مسجد غوثیہ، سمبڑیال روڈ ڈسکہ کے قریب دکان میں بیٹھا مووی میکر مبینہ طور پر کھلے پٹرول کی فروخت کا کاروبار کر رہا ہے ۔ وہ پٹرول چھوٹی چھوٹی بوتلوں میں ڈال کر موٹر سائیکل سواروں کو مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرتا ہے ۔ سمبڑیال روڈ کے رہائشیوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جامع مسجد غوثیہ کے قریب دکانوں میں کھلے اور ملاوٹ شدہ پٹرول کی فروخت کا نوٹس لے کر ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments