حافظ آباد:ڈی سی کا مریم نواز ہسپتال ،ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

حافظ آباد:ڈی سی کا مریم نواز ہسپتال ،ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

بائی پاس دو رویہ سڑک سیوریج کا کام مکمل کر کے ٹریفک کیلئے بحال کرنے کی ہدایت

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ د نیا )ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر نے مریم نواز ہسپتال ،سکولوں، ترقیاتی منصوبوں اور شہرکے مختلف علاقوں میں صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹ نواں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو دستیاب مفت ادویات اور علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیسن سٹور ،آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیااور مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی نئی تعمیر ہونی والی بلڈنگ کا بھی معائنہ کیااور تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹ نواں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں جا کر بچوں سے تعلیمی سرگرمیوں اور انکے کلاس ورک بارے سوالات بھی پوچھے ، سکول اساتذہ کی حاضری ، صفائی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت قلعہ صاحب سنگھ کے قریب بائی پاس پر سیوریج کے جاری منصوبے کا دورہ کیااور وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کے پیش نظر بائی پاس دو رویہ سڑک سیوریج کا کام جلد مکمل کر کے ٹریفک کیلئے بحال کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...