واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران فوری اور جارحانہ جواب دینے سے گریز نہیں کرے گا۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے نئے میزائل سٹی کی رونمائی کے موقع پر قالیباف نے کہا کسی بھی غلطی کی صورت میں ایرانی مسلح افواج تنازع کے جغرافیائی دائرے کا تعین خود کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ نیا میزائل سٹی ایران کی جانب سے دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے، جنگ کی آگ میں بھی ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے سے غافل نہیں۔

باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے میزائل سٹی کی رونمائی ایرانی عوام کے اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...