روسی خفیہ اداروں کی معاونت کا شبہ: برطانیہ میں سینئر امریکی فوجی گرفتار
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی پولیس نے روسی خفیہ اداروں کی معاونت کے شبہ میں امریکی فوج کے سینئر اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔
41 سالہ امریکی فوجی کو مغربی انگلینڈ کے شہر گلوسٹر کے قریب حراست میں لیا گیا جسے بعد ازاں لندن کے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر حساس اور خفیہ معلومات حاصل کرنے یا افشا کرنے اور غیر ملکی خفیہ ادارے کی معاونت کے الزامات ہیں جن کا تعلق روس سے بتایا گیا ہے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے گرفتاری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاسوسی کے الزامات امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔
امریکی فوج کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کمانڈ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل شان اسٹنچن نے کہا حساس معلومات تک رسائی رکھنے والے فوجی اہلکار کی مبینہ سرگرمیاں اس بات کی یاد دہانی ہیں کہ اندرونی سکیورٹی خطرات حقیقی اور مسلسل موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments