مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو نیب کا دوسرا طلبی کا نوٹس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو نیب نے دوسرا طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

نیب نے 13 نومبر کو صبح 11 بجے اسعد محمود کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی، سابق وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود کو اپنے دور وزارت میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر نیب نے طلب کیا۔

اسعد محمود ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوئے، وکیل کے ذریعے تحریری جواب بھجوا دیا، نیب حکام نے اسعد محمود کا تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...