ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کردیا۔
جدید میزائلوں اور نئے ہتھیاروں کی نمائش کی گئی، تقریب میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل عبداللہی اور پاسداران انقلاب کی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر جنرل موسوی نے شرکت کی۔
ایرانی عسکری قیادت نے دعویٰ کیا کہ جدید میزائل میدان جنگ میں دشمنوں کو حیران کر دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments