چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی

پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت ، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے نئے صوبوں کا قیام تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، پی ٹی آئی اصولی طور پر نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہے، آئینی تقاضے پورے کئے جائیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر حکومت نے تاحال پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کیا، پارٹی میں لڑائی جھگڑے ختم کرکے مفاہمت کا راستہ اپنانا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں سے لڑائی کا کوئی فائدہ نہیں، تمام مسائل کا حل پارلیمنٹ سے نکلے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...