بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کے وکلاء کے درمیان ملاقات کا وقت طے پا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک اور وکلاء کے درمیان ملاقات کل بدھ کو سہ پہر تین بجے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سینئر وکیل لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر شریک ہوں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلاء کے درمیان ملاقات کا انتظام کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...