عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی

راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو واپس اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...