بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

 سکیورٹیذ رائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و ہتھیار، کمیونیکیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی جس میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔

آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...