مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری

تہران: (دنیا نیوز) ایران جنگ ختم ہونے کی امیدوں کے باوجود مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ماہ آبنائے ہرمز میں کئی ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ عمان کے ساحل کے قریب سنگاپور کے پرچم بردار تیل بردار جہاز نیویگیٹ 8 میسی میں آگ لگ گئی۔

اکتوبر کے دوران 37 بحری جہاز حملوں کا نشانہ بنے جو جنگ شروع ہونے کے بعد کسی ایک ماہ میں سب سے زیادہ تعداد ہے، حملوں کے باعث عمان اور امارات کے ساحلوں کے قریب تیل پھیلنے سے ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ بڑھ گیا۔

امریکی افواج ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں، عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد بحری جہازوں پر حملوں کے 130 واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں کم از کم 25 ملاح ہلاک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...