پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ناکام تھامس میسی کے سوا تمام ریپبلکن ارکان نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا، ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے لکھا وینزویلا اور ایران میں کامیابیاں، امریکی فوج میں تاریخ کی بہترین بھرتیاں، فوج میں شمولیت کے لیے طویل انتظار کی فہرستیں اور فوجیوں کا غیر معمولی جذبہ پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کا سبب بنے۔
ٹرمپ نے پیٹ ہیگسیتھ کو محبِ وطن امریکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں الزامات سے بری کردیا گیا ہے، امریکی صدر نے ڈیموکریٹس پر سیاسی مقاصد کے لئے امریکی اداروں کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روکنا ضروری ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان کے اختتام پر ایک بار پھر اپنا سیاسی نعرہ ’’میک امریکا گریٹ اگین‘‘ دہرایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments